Saturday, 26 January 2019

Jo Bhi Naik Amal Kia Jaye ALLAH Ki Raza Hasil Krny K Liye Kia Jaye tab Hi Qabool Hoga Agar Agr Logo Ko Dikhawy K Liye Kia Jaye Ga To Wo Amal Na To Qabool Hoga Or Balky Uska Gunah Hoga




جو بھی نیک عمل کیا جائے خالص اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے ہی کیا جانا چاہئیے تب ہی وہ قبول ہوگا اور اگر لوگوں کو دکھاوے کی خاطر کیا جائے گا تو اسکا ثواب بھی نہیں ہوگا بلکہ اُلٹا ہی اسکا گناہ ہوگا اور وہ عمل وبالِ جان بن جائے گا۔۔
لہٰذا ریاکاری (نمود و نمائش، دکھاوے) سے بچنا ہم سب کیلئے ضروری ہے۔
اللہ سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے آمین!

سیدنا سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا!

پہلے قیامت  میں جس کا فیصلہ ہو گا وہ ایک شخص ہو گا جو شہید ہوا۔ جب اس کو اللہ کے پاس لائیں گے
تو اللہ اپنی نعمتیں اس کو بتلا دے گا وہ پہچانے گا،
اللہ تعالیٰ پوچھے گا: تو نے ان (نعمتوں) کے ساتھ کیا عمل کیا ہے؟ وہ بولے گا: میں لڑا تیری راہ میں یہاں تک کہ شہید ہوا۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا تو اس لیے لڑا تھا کہ لوگ تجھے بہادر کہیں اور تجھے بہادر کہا گیا،
پھر حکم ہو گا اور اس کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

اور ایک شخص ہو گا جس نے دین کا  علم سیکھا اور (دوسروں کو) سکھایا اور قرآن پڑھا۔
اس کو اللہ تعالیٰ کے پاس لائیں گے (اللہ اسے) اپنی نعمتیں دکھلائے گا وہ شخص پہچان لے گا،
تب کہا جائے گا تو نے ان (نعمتوں) کے ساتھ کیا عمل کیا ہے؟
وہ کہے گا: میں نے علم  پڑھا اور پڑھایا اور قرآن پڑھا۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو جھوٹ بولتا ہے تو نے اس لیے علم  پڑھا تھا کہ لوگ تجھے عالم کہیں
اور قرآن اس لیے پڑھا تھا کہ لوگ تجھکو قاری کہیں۔ تجھ کو عالم اور قاری (دنیا میں) کہا گیا،
پھر حکم ہو گا اور اس کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

اور ایک شخص ہو گا جس کو اللہ تعالیٰ نے  (مال)  عطا کیا اور ہر طرح کے  مال  سے اسے نوازا ہوگا
وہ اللہ تعالیٰ کے پاس لایا جائے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی نعمتیں دکھلائے گا وہ پہچان لے گا
اللہ تعالیٰ پوچھے گا: تو نے ان (نعمتوں) کے ساتھ کیا عمل کیا؟
وہ کہے گا: میں نے (تیری راہ میں) مال  خرچنے کا کوئی راستہ ایسا نہیں چھوڑا جس میں خرچ کرنا تجھ کو پسند تھا۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو جھوٹا ہے تو نے (یہ سب) اس لیے کیا کہ لوگ تجھے سخی کہیں (اور دنیا میں تجھے) ایسا ہی کہا گیا۔
پھر حکم ہو گا اور اس کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

(صحیح مسلم * کتاب الامارت، حدیث نمبر : 1905، 4923)



اسلام علیکم!
⭐قرآن و صحیح احادیث⭐ کو تھام لو یہی خالص دین ہے۔


~Jõin Ús Fõr~
#Urdu #Quran #Hadees
#اردو #قرآن #حدیث
#پاکستان #Pakistan
#hadeesoftheday #urduhadees #urduquran
#اردوقرآن #اردوحدیث
#hadithoftheday #dailyhadees #hadeesepak
#hadith #hadis #ahadees #urduhadees #hadeesurdu #ahlehadees #Islam #اسلام #دین #Sunnat #سنت

No comments:

Post a Comment