نماز میں رفع الیدین کرنے کا ثبوت صحیح بخاری کی پانچ احادیث سے۔
(پہلی حدیث)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے،
اسی طرح جب رکوع کے لیے «الله اكبر» کہتے اور جب اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو دونوں ہاتھ بھی اٹھاتے ( رفع یدین) کرتے اور رکوع سے سر مبارک اٹھاتے ہوئے
«سمع الله لمن حمده، ربنا ولك الحمد» کہتے تھے۔
سجدہ میں جاتے وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
(صحیح بخاری : 735)
(دوسری حدیث)

انہوں نے بتلایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا
کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو تکبیر تحریمہ کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ اس وقت مونڈھوں (کندھوں) تک اٹھے اور اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کے لیے تکبیر کہتے اس وقت بھی ( رفع یدین ) کرتے۔
اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے «سمع الله لمن حمده» البتہ سجدہ میں آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
(صحیح بخاری : 736)
(تیسری حدیث)
ابوقلابہ نے بیان کیا کہ انہوں نے مالک بن حویرث صحابی کو دیکھا
کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع یدین کرتے،
پھر جب رکوع میں جاتے اس وقت بھی رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی کرتے اور انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(صحیح بخاری : 737)
(چوتھی حدیث)https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam360
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تکبیر تحریمہ سے شروع کرتے اور تکبیر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھا کر لے جاتے
اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تب بھی اسی طرح (رفع یدین) کرتے
اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تب بھی اسی طرح (رفع یدین) کرتے اور «ربنا ولك الحمد» کہتے۔
سجدہ کرتے وقت یا سجدے سے سر اٹھاتے وقت اس طرح رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
(صحیح بخاری : 738)
(پانچویں حدیث)
عبیداللہ عمری نے نافع سے بیان کیا کہ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں داخل ہوتے تو پہلے تکبیر تحریمہ کہتے اور ساتھ ہی رفع یدین کرتے،
اسی طرح جب وہ رکوع کرتے تب اور جب
«سمع الله لمن حمده» کہتے تب بھی دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے
(رفع یدین کرتے)
اور جب قعدہ اولیٰ سے اٹھتے تب بھی رفع یدین کرتے۔
آپ نے اس فعل کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا۔
(کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔)
(صحیح بخاری : 739)
اسلام علیکم!
~Join Us For~
#Urdu #Quran #Hadees
#اردو #قرآن #حدیث
#پاکستان #Pakistan
Open LinK,
Facebook.com/UrduQuranHadees